• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 14 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ترکی غزہ میں یرغمالی فوجیوں کو رہا کرانے میں مدد کرے :اسرائیلی صدر

جمعرات 24-11-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5138
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی ریاست کے صدر روؤف ریلفین نے کہا ہے کہ ان کا ملک توقع رکھتا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن غزہ کی پٹی میں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کی رہائی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں یرغمال زندہ فوجیوں اور مردہ فوجیوں کی لاشیں واپس کرانے کے لیے ثالثی کرسکتے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی ریڈیو کو دیے گئے انٹرویو میں صہیونی ریاست کے صدر کا کہنا تھا کہ میں ایک بار پھرترک صدر سے کہوں گا کہ وہ اپنا اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوئے غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے قبضے میں ہمارے زندہ اور مردہ فوجیوں کو واپس کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں حماس نے دو اسرائیلی فوجیوں ھدار گولڈن اور شاؤل ارون کی لاشیں روک رکھی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اسرائیلی صدر نے کہا کہ ان کا ملک ترکی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ آئندہ چند روز کے دوران ترکی کا سفیر ہمارے ہاں اپنی ذمہ داریاں سنھبالے گا۔ ہم اس کے ساتھ حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے سمیت تمام ضروری مسائل پر بات چیت کریں گے۔

صدر رؤف ریفلین کا کہنا تھا کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان مضبوط اقتصادی تعلقات قائم ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی صدر کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گذشتہ روز ترک صدر نےکہا تھا کہ وہ حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل کرانے کو تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل فلسطینیوں کی پیش کردہ قیدیوں کی شرائط مانیں تو وہ حماس کو اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرنے کا کہیں گے۔

صدر ایردوآن نے کہا تھا کہ حماس فلسطینی قوم کی نمائندہ جماعت ہے اور اسے نظر انداز کرکے مسئلہ فلسطین حل نہیں کیا جاسکتا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieترکی غزہ میں یرغمالی فوجیوں کو رہا کرانے میں مدد کرے :اسرائیلی صدر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.