رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے تحت ایک سال سے قید معمر فلسطینی شہری کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم ’’کلب برائے اسیران‘‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ نے معمر فلسطینی شہری 63 سالہ عمر البرغوثی کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ عمر البرغوثی کی مدت حراست میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔ انہیں 30 نومبر کر رہا کردیا جائے گا۔کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی فوجی عدالت نے عمر البرغوثی کی مدت حراست میں دو ماہ کی کمی ہے جس کے بعد انہیں تیس نومبر کو رہا کردیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے عمر البرغوثی کو مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے شمالی قسبے کوبر سے 19 نومبر 2015ء کو حراست میں لیا تھا۔ عمر رسیدہ فلسطینی اب تک 26 سال اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔
