• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 12 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ہر چوتھا اسرائیلی نوجوان فوج میں سروس سے نالاں

ہفتہ 19-11-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5073
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی طرف سے اکثرو بیشتر یہ شکایت سامنے آتی ہے کہ یہودی نوجوان فوج خدمات انجام دینے سے انکار کررہے ہیں۔ فوج کے ہیومن ریسور ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوج میں سروس سے انکار کرنے والے یہودی نوجوانوں کے تناسب میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے اور ہرچوتھا اسرائیلی نوجوان فوج میں بھرتی ہونے سے نالاں ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی اخبار’’یدیعوت احرونوت‘‘ میں شائع رپورٹ میں رواں سال (2016ء) کے اعدادو شمار بیان کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں 28.1 فی صد ایسے نوجوان جنہیں فوج میں لازمی سروس کے لیے بھرتی ہونا چاہیے تھا مختلف حیلوں بہانوں سے فوج میں بھرتی ہونے سے انکاری ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوج میں سروس سے انکاری یہودیوں میں بڑی تعداد ’’حریدیم‘‘ یہودی مذہبی فرقے کے نوجوانوں کی ہے۔ گذشتہ برس یہ شرح 14.7 فی صد تھی جس میں اب غیرمعمولی اضافہ ہواہے جس کے بعد تازہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ 28.1 فی صد نوجوان فوج میں بھرتی سے انکاری ہیں۔ اگر فوج میں بھرتی سے انکار کا تناسب اسی طرح بڑھتا رہتا تو کچھ عرصہ بعد فوجیوں کی تعداد بہت کم رہ جائے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوج میں بھرتی ہونے سے انکاری نوجوانوں میں غیر مذہبی نوجوان بھی شامل ہیں اور ان کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نوجوانوں کو فوج میں بھرتی ہونے کے لئے خطوط بھیجے گئے تو ان میں سے 40 فی صد نے کوئی جواب تک نہیں دیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوج میں بھرتی ہونے کے بعد مختلف بہانوں سے فوجی سروس چھوڑ دیتے ہیں۔ ایسے فوجیوں کی تعداد 7.1 فی صد ہے جب کہ پانچ فی صد کو نفسیاتی عوارض کی بناء پر فوج کی ملازمت سے برخواست کیا گیا۔ ان میں سے 2.1 فی صد کا طبی معائنہ کیا گیا تو وہ صحت مند نکلے تھے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.