• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 14 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی مساجد میں اذان پر پابندی،اسرائیلی سازش قابل مذمت ہے:ترکی، اردن

جمعہ 18-11-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5037
0
SHARES
0
VIEWS

عمان/ انقرہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی شہروں کی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر اسرائیلی حکومت کی طرف سے پابندیوں کی کوششوں کی عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ ترکی اور اردن نے بھی مساجد میں اذان دینے پر پابندی کی اسرائیلی کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ترکی کے وزیر برائے مذہبی امور محمد غورمار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی قوم کو اپنی مساجد میں لاؤڈ اسپیکروں پر اذان دینے کا حق حاصل ہے۔ فلسطینی مساجد میں اذان دینے پر پابندی کی کوئی اسرائیلی سازش قابل قبول نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی مساجد میں اذان دینے پر اسرائیلی پابندیوں سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ فلسطین کے مقدس مقامات کس قدر مسائل اور مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ترک وزیر مذہبی امور نے کہا کہ اسرائیل فلسطین کو مسلمانوں کے وجود سے خالی کرنے کی سازشیں کررہا ہے مگر عالم اسلام صہیونی ریاست کو اس کی اجازت نہیں دیں گے۔

ادھر اردن کی حکومت نے بھی بیت المقدس اور فلسطین کے دوسرے شہروں میں موجودمساجد میں اذان دینے پر اسرائیلی پابندی کی کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔ اردنی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطین کی تمام مساجد میں فلسطینیوں کو لاؤڈ اسپیکر پراذان دینے کا حق ہے اور دنیا کی کوئی طاقت ان سے یہ حق نہیں چھین سکتی۔  بیان میں فلسطینی مساجد میں اذان دینے پر پابندی کو مذہبی امور میں اسرائیل کی کھلی مداخلت قرار دیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.