مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں واقع ’’القدس یونیورسٹی‘‘ کے کیمپس پر اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر دھاوا بول دیا۔ صہیونی فوج نے تشدد سے کم سے کم بارہ فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد نے مشرقی بیت المقدس میں ابو دیس قصبے میں واقع القدس یونیورسٹی کے کیمپس پر اسرائیلی فوج نے دھاوا بول دیا۔ ابو دیس قصبے میں شہریوں کے گھروں میں بھی گھس کر تلاشی کی آڑ میں خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا۔اطلاعات کے مطابق صہیونی فوجیوں نے فلسطینی شہریوں پر آنسوگیس کی شلینگ کے ساتھ زوردار آواز پیدا کرنے والے صوتی بم بھی پھینکے اور شہریوں پر بدبودار پانی چھڑکا۔ جواب میں فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فورسز پر سنگ باری کی۔ جھڑپیں کئی گھنٹے تک جاری رہیں۔
ہلال احمر فلسطین کی رپورٹ کے مطابق ابو دیس قصبے اور القدس یونیورسٹی کے احاطے میں ہونے والی جھڑپوں میں کم سے کم بارہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق دو زخمیوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں جب کہ کئی شہری آنسوگیس کی شیلنگ سے بے ہوش ہونے کے بعد اسپتال لائے گئے ہیں۔