• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 30 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس اور مصرکے درمیان عن قریب مذاکرات ہوں گے:الزھار

جمعرات 17-11-2016
in حماس
0
0Pala5049
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہنما ڈاکٹر محمود الزھارنے کہا ہے کہ ان کی جماعت اور برادر ملک مصر کے حکام کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور دیگر حل طلب مسائل کے حل کے لیے جلد ہی قاہرہ میں مذاکرات ہوں گے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر الزھار نے کہا کہ مصر اور حماس کےدرمیان تعلقات بہ تدریج بہتر ہورہے ہیں۔ جلد ہی حماس کا وفد قاہرہ جائے گا جہاں مصری حکام کے ساتھ دو طرفہ حل طلب مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حماس اور مصری حکومت کے درمیان تعلقات منقطع نہیں ہوئے البتہ تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہا ہے۔ جلد ہی حماس کا وفد قاہرہ جائے گا تاکہ حل طلب مسائل پر بات چیت کی جاسکے۔

ڈاکٹر محمود الزھار کا کہنا تھا کہ مصر کی علاقائی اہمیت سے صرف نظرنہیں کیا جا سکتا ہے۔ عرب ممالک میں مصر کو محوری مملکت کا درجہ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں اسلامی جہاد کے وفد کے کامیاب دورہ مصر کے بعد حماس کی قیادت بھی قاہرہ جائے گی اور دو طرفہ امور پر تفصیلی مذاکرات کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ مصر اورحماس کے درمیان سنہ2013ء میں اس وقت تعلقات مشکلات سے دوچار ہوگئے تھے جب مصری فوج نے منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا۔ بعد ازاں حماس کو ڈاکٹر مرسی کا معاون قرار دے کر کئی نام نہاد مقدمات میں بھی الجھایا گیا اور حماس  اور اس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieحماس اور مصرکے درمیان عن قریب مذاکرات ہوں گے:الزھار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.