• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 11 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صہیونی فوج ٹینکوں پر جدید حفاظتی آلات نصب کرنے میں سرگرم

پیر 14-11-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala5019
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی اعلیٰ قیادت نے فوج کے زیراستعمال تمام اقسام کے ٹینکوں کو اپ گریڈ کرنے اور ان پر جدید حفاظتی اور مواصلاتی آلات نصب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی مقرب سمجھی جانے والی عبرانی نیوز ویب سائیٹ ’’این آر جی‘‘ نے عسکری ذرائع کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ فوج کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے انجینرنگ کور کو ہدایت کی ہے کہ وہ ’’میرکافاہ‘‘ اور دیگر تمام اقسام کے ٹینکوں پر جدید مواصلاتی آلات نصب کریں تاکہ ٹینکوں کو کسی بھی وقت غزہ کی پٹی اور اسرائیل کی شمالی سرحد پر لبنان کے خلاف جنگ کی صورت میں دشمن کے حملوں میں زیادہ سے زیادہ نقصان سے بچا جاسکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فوج کی طرف سے ٹینکوں کو جدید خطوط پر دفاعی آلات سے لیس کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کیاگیا تھا۔ اس ضمن میں ایک درخواست وزارت دفاع کو ارسال کی گئی تھی۔ وزارت دفاع کے ڈائریکٹر جنرل  جنرل اوڈی آدم نے جدید حفاظتی آلات خرید کرنے اور انہیں ’’میر کافاہ 4‘‘ او دیگر ٹینکوں پر نصب کرنے کی منظوری دی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹینکوں کو جدید حفاظتی آلات سے کیموفلاج کرنے کے منصوبے پر لاکھوں ڈالر کی رقم خرچ ہوگی۔

ٹینکوں کے علاوہ فوجی بسوں اور سامان کی منتقلی کے لیے استعمال ہونے والی بھاری گاڑیوں کو بھی جدید حفاظتی آلات سے لیس کرنے کی منظور دی گئی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوج ٹینکوں پر جدید حفاظتی آلات نصب کرنے میں سرگرم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.