• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی جیل میں قید تین فلسطینی سگے بھائیوں نے بھوک ہڑتال شروع کر دی

اتوار 13-11-2016
in فلسطین
0
0Pala5007
0
SHARES
2
VIEWS

قلقیلیہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل تین فلسطینی سگے بھائیوں نے قید تنہائی میں ڈالے جانے کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ کے ’’بیت امین‘‘ قصبے سے تعلق رکھنے والے تین فلسطینی بھائیوں 32 سالہ  اسیر نور الدین، 47 سالہ عبدالسلام اور 46 سالہ نضال نے صہیونی ریاست کے مظالم کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

بھوک ہڑتالی بھائیوں کے ایک قریبی عزیز عزالدین اعمر نے بتایا کہ صہیونی انتظامیہ نے اس کے بھائی نور الدین کو کئی ہفتوں سے ’’عسقلان‘‘ جیل میں قید تنہائی میں ڈال رکھا ہے۔ نور الدین نے قید تنہائی کے خلاف گذشتہ ہفتے بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ اب اس کے ساتھ دو دوسرے اسیر بھائیوں نے بھی بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔

اعمر نے بتایا کی نورالدین سنہ 2013ء سے عسقلان جیل میں قید ہے اور اس کا بیشتر وقت قید تنہائی میں گذر رہا ہے۔ جب کہ اسے صہیونی فوج نے 2003ء میں گرفتار کرکے جیل میں ڈالا اور اسے 55 سال قید کی سزا کا حکم دیا گیا تھا۔

عزالدین اعمر نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ تین سگے بھائیوں کے مطالبات پورے کرانے کے لیے صہیونی ریاست پر دباؤ ڈالیں اور قید تنہائی میں ڈالے گئے اسیر نورالدین کی قید تنہائی ختم کرائیں۔

خیال رہے کہ نضال اور عبدالسلام سنہ 2013ء سے اسرائیل جیل میں قید ہیں۔ دونوں بھائیوں پر اسرائیلی فوجیوں کے اغواء کی کوشش کے الزام میں 20 ،20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی جیل میں قید تین فلسطینی سگے بھائیوں نے بھوک ہڑتال شروع کر دی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.