• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی کابینہ بیت المقدس کی مساجد میں اذان پر پابندی کے لیے تیار!

جمعہ 11-11-2016
in فلسطین
0
0Pala4985
0
SHARES
2
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی اخبارات میں جہاں ایک طرف تو امریکا کے صدارتی انتخابات اور ان کے نتیجے میں اسرائیل نواز ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی خبروں کا زور ہے، دوسری طرف صہیونی میڈیا میں یہ بات بڑی شدو مد کے ساتھ زیربحث ہےکہ آیا اسرائیلی حکومت مقبوضہ بیت المقدس کی بعض مساجد میں مکمل اور بعض میں لاؤڈ اسپیکر پراذان دینے پر پابندی عاید کرنے کا فیصلہ کر پائے گی یا نہیں:؟

عبرانی اخبار’’ہارٹز‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بھی اسی سوال کو ایک بار پھر اٹھایا ہے اور ساتھ ہی اس کا جواب دیا ہے کہ ’ہاں صہیونی کابینہ آئندہ اتوار کو حتمی طور پر فیصلہ کرے گی کہ آیا بیت المقدس میں موجود فلسطینیوں کی مساجد بالخصوص مسجد اقصیٰ میں اذان پرپابندی لگائے جائے یا نہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کے ارکان کی اکثریت اس مسودہ قانون کی حمایت کے لیے تیار ہیں جس میں بیت المقدس کی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ یوں غالب امکان یہی ہے کہ صہیونی کابینہ آئندہ اتوار کے روز ہونے والے اجلاس کےدوران اس متنازع قانون کی بھی منظوری دے گی جس کے تحت پولیس کو حکم دیا جائے گا کہ وہ بیت المقدس کی تمام مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پراذان دینے پر پابندی کو یقنی بنائے اور لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے والے موذنین کو حراست میں لے کر ان کے خلاف عدالتی کارروائی عمل لائی جاسکے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت ماضی میں بھی بیت المقدس میں مساجد میں اذان کی ادائی پر پابندی عائد کرتی رہی ہے مگر اب کی بار ’’قانون انسداد شور غل‘‘ کی آڑ میں مساجدمیں اذان پر پابندی کی نئی اور خطرناک سازش تیار کی جا رہی ہے۔

صہیونی ریاست کی طرف سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ چونکہ بیت المقدس کی مساجد میں بڑے تعداد میں ایک ہی وقت میں اذان کی آواز بلند ہوتی ہے۔ اس لیے اس سے ماحولیات پر منفی اثر پڑنے کے ساتھ ساتھ یہودی آبادی بھی شور شرابے سے متاثر ہوتی ہے۔ یہودیوں کے آرام و سکون میں خلل پڑتا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی کابینہ بیت المقدس کی مساجد میں اذان پر پابندی کے لیے تیار!
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.