• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی عدالت سے دو فلسطینی بچوں کو 11 سال قید کی سزا

بدھ 09-11-2016
in فلسطین
0
0Pala4963
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی عدالتوں کی جانب سے فلسطینی بچوں کو کڑی سزائیں دینے کا ظالمانہ سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز اسرائیلی عدالت نے دو فلسطینی بچوں 15 سالہ منذر خلیل ابو میالہ اور 16 سالہ محمد طہ کو 11 ،11 سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوری 2016ء سے زیرحراست دونوں فلسطینی کم عمر اسیران کو 50 ہزار شیکل جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

دو روز قبل اسرائیل کی مرکزی عدالت نے 13 سالہ فلسطینی احمد مناصرہ کو 12 سال قید کی سزا کا حکم دیا گیا تھا۔

کلب برائے اسیران کے چیئرمین قدورہ فارس کا کہنا ہے کہ صہیونی عدالت سے تینوں فلسطینی بچوں کو دی گئی قید کی سزائیں عالمی قوانین کے ساتھ کھلا مذاق ہیں۔ کم عمر فلسطینیوں کو طویل قید کی سزائیں سنا کر صہیونی ریاست کی عدالتوں نے ثابت کیا ہے کہ اسرائیل دنیا میں کسی قانون کو تسلم نہیں کرتا بلکہ منظم انداز میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ احمدمناصرہ ، محمد طہ اور منذر خلیل پہلے فلسطینی بچے نہیں جنہیں صہیونی عدالتوں سے کڑی سزائیں دی گئی ہیں بلکہ فلسطینی بچے ماضی میں بھی اسی طرح کی ظالمانہ سزاؤں کا سامنا کرتے رہےہیں۔ اس وقت بھی صہیونی ریاست کی جیلوں میں چار سو سے زائد فلسطینی بچے پابند سلاسل ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی عدالت سے دو فلسطینی بچوں کو 11 سال قید کی سزا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.