• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی لڑکے کو دو اسرائیلیوں پر چاقو حملے کی پاداش میں 12 سال قید

منگل 08-11-2016
in فلسطین
0
0Pala4952
0
SHARES
2
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک عدالت نے ایک کم سن فلسطینی لڑکے کو دو اسرائیلیوں پر چاقو سے حملے کی پاداش میں بارہ سال قید کی سزا سنائی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت نے احمد مناصرہ نام کے تیرہ سالہ بچّے پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ صیہونی فوجیوں پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔ اس سے قبل اس بچّے پر صیہونی فوجیوں کی جانب سے جسمانی اور نفسیاتی تشدد کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تھی۔ صیہونی فوجیوں نے اسی الزام کے تحت ایک فلسطینی خاتون کو بھی گیارہ سال قید کی سزا سنائی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ مہینوں کے دوران صیہونیوں کی جانب سے اس قسم کے اقدامات میں شدت آگئی ہے۔ واضح رہے کہ اکتوبر دو ہزار پندرہ سے اب تک صیہونی حکومت نے دو سو ساٹھ فلسطینیوں کو شہید کیا ہے جن میں متعدد بچّے اور خواتین شامل ہیں۔ ان حملوں میں متعدد فلسطینی شہری زخمی بھی ہوئے ہیں اور متعدد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ادھر غزہ کے شہریوں نے بھی عالمی صلیب سرخ کے دفتر کے سامنے اکھٹا ہوکر صیہونی جیلوں سے فلسطینی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین ایسے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر صیہونی غاصب حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں پر سخت تنقید کی گئی تھی۔ مظاہرین نعرے لگا رہے تھے کہ صیہونی حکومت فلسطینی قیدیوں کو غیرانسانی صورتحال میں رکھے ہوئے ہے اور یہ طریقہ کار تمام عالمی قوانین کے برخلاف ہے۔ فلسطینی مظاہرین نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی حکومت کو اپنے غیرقانونی اقدامات سے باز رکھے اور قیدیوں کی آزادی کے لئے سنجیدگی سے کام کرے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.