• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی مکانات مسماری میں 150 فی صد اضافہ

پیر 07-11-2016
in فلسطین
0
0Pala4941
0
SHARES
1
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پچھلے سال کی نسبت رواں سال کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی مکانات مسماری کی کارروائیوں میں 150 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق’’اوچا‘‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن میں صہیونی فوج نے ان مکانات کی مسماری کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے جو بین الاقوامی امدادی تنظیموں اور ممالک کی طرف سے فراہم کردہ تعاون کے نتیجے میں بنائے گئے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2016ء کے دوران صہیونی فوج نے فلسطینیوں کے 273 مکانات مسمار کئے جو کہ سنہ 2015ء کی نسبت 150 فی صد زیادہ ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو ہفتوں کے دوران قابض فورسز نے مشرقی بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کے 18 مکانات مسمار کیے اور یہ دعویٰ کیا گیا کہ مسمار کردہ مکانات صہیونی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر تعمیر کیے گئے تھے۔ ان میں سے 8 رہائشی مکانات، پانی کا ایک کنواں اور حوض امداد فراہم کرنے والے ملکوں کی طرف سے فراہم کردہ امدادی رقوم سے تعمیر کیے گئے تھے۔ ان ڈیڑھ درجن مکانات کی مسماری کے نتیجے میں 29 بچوں سمیت 54 فلسطینی شہری مکان کی چھت سے محروم ہوئے۔

رپورٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران صہیونی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کی تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران قابض فوج نے فلسطینی شہریوں میں 196 سرچ آپریشن کیے اور 234 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا۔ ان میں بیت المقدس میں 56 کارروائیوں کے دوران 97 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی مکانات مسماری میں 150 فی صد اضافہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.