• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کے ہاتھوں مسمارمکانات کے ملبے پراہل خانہ کا دھرنا جاری

اتوار 06-11-2016
in فلسطین
0
0Pala4935
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں قلندیا کے مقام پر صہیونی فوج کے ہاتھوں کئی ہفتے قبل مسمار کیے گئے مکانات کے ملبے پرمالکان کا دھرنا جاری ہے۔ دوسری جانب فلسطینی وزیر برائے القدس امور محمد عدنان الحسینی نے گذشتہ روز قلندیا میں مکانات کے ملبے پر دھرنا دیے شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے دھرنے میں شرکت کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قلندیا میں پندرہ ہفتے قبل اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کے 36 مکانات غیرقانونی قرار دے کر مسمار کردیے تھے۔ اس کے بعد سے مکانات کی مسماری سے متاثر ہونے والے شہری مسلسل احتجاجی کیمپ لگائے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے انہیں متعدد مرتبہ وہاں سے ہٹانے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال بھی کیا ہے تاہم فلسطینی شہری صہیونی ریاست کے ظلم وجبر کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔

فلسطینی وزیر برائے القدس امور محمد عدنان الحسینی نے گذشتہ روز قلندیا میں دھرنے کے مقام کا دورہ کیا اور احتجاج کیمپ لگائے فلسطینیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مسلسل 15 ہفتوں سے دھرنا جاری رکھنے پر فلسطینی شہریوں کے عزم وہمت کو سراہا اور کہا کہ فلسطینی حکومت ان کے مطالبات کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔

یاد رہے کہ صہیونی فوج نے جولائی کے آخر میں ایک کارروائی کے دوران قلندیا میں فلسطینیوں کے تین درجن مکانات مسمار کردیے تھے جس کے خلاف فلسطینی شہریوں نے مسلسل احتجاجی دھرنا جاری رکھا ہوا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوج کے ہاتھوں مسمارمکانات کے ملبے پراہل خانہ کا دھرنا جاری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.