رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں رام اللہ اور طولکرم میں اسرائیلی فوج پر فلسطینی شہریوں کی طرف سے فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز عوفرا یہودی کالونی کے قریب نامعلوم افراد کی طرف سے اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی گئی تاہم فائرنگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں بھی فوجیوں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار کو معمولی زخم آئے ہیں۔ پولیس نے فائرنگ کی سمت کا تعین کرنے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا تھا تاہم کسی شخص کی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔