• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 8 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر کا تین روزہ خفیہ دورہ دبئی

ہفتہ 05-11-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4925
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں متعین اسرائیلی سفیر ڈانی ڈانون نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات کے ثقافتی وتجارتی مرکز دبئی کا تین روزہ خفیہ دورہ کیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی ٹی وی 2 نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی سفیر کو دبئی میں ڈویلپمنٹ سے متعلقہ ایک کانفرنس میں مدعو کیا گیا تھا جہاں وہ تین روز تک رہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی سفیر کو دبئی میں کانفرنس میں شرکت کی دعوت کئی ماہ قبل دی گئی تھی مگرکسی عرب ملک کی طرف سے اس پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

اس کانفرنس میں عرب ممالک کے سرکاری مندوبین موجود تھے۔ کانفرنس میں دوبئی کے حکمران الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور اردن کے فرمانروا حسین بن طلال کی اہلیہ ملکہ نور نے بھی شرکت کی۔

عبرانی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ڈانی ڈانون نے انفرادی حیثیت سے دبئی کا دورہ نہیں کیا بلکہ انہیں اقوام متحدہ میں سفیر ہی کی حیثیت سےدعوت دی گئی تھی۔ وہ کانفرنس میں اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب کی حیثیت سے دبئی کانفرنس میں شریک ہوئے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات موجود نہیں ہیں۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ڈانی ڈانون کا دورہ دبئی دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی طرف اہم پیش رفت ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ کئی ماہ سے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام پر بات چیت جاری ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں ہمارے سفیر کے دورہ دبئی سے اضافی طور پر یہ اشارہ ملتا ہے کہ عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان قربت کے لیے حرارت موجود ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر کا تین روزہ خفیہ دورہ دبئی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.