• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ کے تاجروں کے وفد کی مصرمیں کانفرنس میں شرکت کے لیے قاہرہ آمد

ہفتہ 05-11-2016
in غزہ
0
0Pala4924
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مصری حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے غزہ کی پٹی کے تاجروں کا ایک وفد گذشتہ روز قاہرہ پہنچا ہے جہاں فلسطینی کاروباری شخصیات آج قاہرہ میں ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی تاجر فیڈریشن کے چیئرمین اسامہ کحیل نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ مصری حکام کی طرف سے غزہ کی پٹی کے تاجروں کو قاہرہ میں منعقدہ اکنامک کانفرنس میں شرکت کی اجازت دے دی گئی تھی جس کے بعد وفد قاہرہ روانہ ہوگیا ہے۔

اسامہ کحیل کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا اہتمام مڈل ایسٹ اسٹڈی سینٹر کی جانب سے کیا گیا ہے جس میں مصر کی معاشی ترقی اور غزہ اور مصر کے درمیان تجارتی روابط کے فروغ جیسے موضوعات پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ مصر پہنچنے والے فلسطینی تجارتی وفد میں 35 اہم شخصیات شامل ہیں۔ یہ وفد مصری تاجروں کے ساتھ غزہ کی پٹی کے ساتھ تجارتی اور کاروباری روابط کی بحالی اور غزہ کی پٹی پر مسلط معاشی پابندیوں کو اٹھانے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کرے گا۔

فلسطینی عوامی اور کاروباری حلقوں کی طرف سے غزہ کے تاجروں کے وفد کو مصرمیں ایک کانفرنس میں شرکت کی اجازت دیے جانے کے اقدام کو مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی آمد ورفت سے غزہ اور مصرکے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں پایا جانے والا تعطل دور ہوگا اور فلسطینی اور مصری اقوام تعطل کا شکار باہمی تجارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی پوزیشن میں آسکیں گے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ کے تاجروں کے وفد کی مصرمیں کانفرنس میں شرکت کے لیے قاہرہ آمد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.