رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) غرب اردن میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی جوان کو شہید کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق معن ناصر ابو قرع نامی ایک فلسطینی جوان غرب اردن کے شہر رام اللہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔اسی طرح غرب اردن کے شہرنابلس میں ایک اور فلسطینی جوان ” رائد فواد حجت ” جو دوہزار دو میں اسرائیلی فوج کے حملے میں شدید زخمی ہوگیا تھا ، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جمعرات کو شہید ہوگیا۔
اسرائیلی فوج نے رام اللہ میں ایک کیمپ پر بھی حملہ کرکے دو فلسطینیوں کو گولی سے زخمی کردیا اور دسیوں افراد کو گرفتار کرلیا۔
واضح رہے کہ صہیونی حکومت اپنے توسیع پسندانہ اہداف کے حصول کی غرض سے اکثرو بیشتر فلسطینیوں کو مختلف بہانوں سے نشانہ بناتی رہتی ہے۔