• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی حکام کی ایک بار پھر القدس میں صحابہ کرام کی قبروں کی بے حرمتی

بدھ 02-11-2016
in فلسطین
0
0Pala4887
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت کے نام نہاد محکمہ آثار قدیمہ کے اہلکاروں اور یہودی آبادکاروں نے ایک بار پھر بیت المقدس میں مسلمانوں کےتاریخی قبرستان ’’الرحمۃ الاسلامیہ‘‘ پر دھاوا بول کر صحابہ کرام اور بزرگان کی قبروں کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا ہے۔ صحابہ وتابعین کی آخری آرام گاہوں کی بے حرمتی پر فلسطینی عوام میں سخت غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں اور آثار قدیمہ کے اہلکاروں نے مشرقی مسجد اقصیٰ سے متصل تاریکی دیوار اور الرحمہ تاریخی اسلامی قبرستان پر دھاوا بولا۔ یہودی حکام گھنٹوں الرحمۃ قبرستان میں گھومتے رہے۔

مقامی فلسطینی شہریوں اور عینی شاہدین کا ہے کہ یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی محکمہ آثار قدیمہ کے اہلکاروں نے صدیوں پرانی قبروں جن میں سے بعض قبریں صحابہ کرام کی بتائی جاتی ہیں کی بے حرمتی کی۔ اسرائیلی حکام نے 8 قبروں کی توڑپھوڑ کی اوربعض قبروں پر گندگی پھینکنے کی مذموم کوشش کی گئی۔

ادھر بیت المقدس میں اسلامی قبرستانوں کی نمائندہ کمیٹی کے چیئرمین الشیخ مصطفیٰ ابو زھرہ نے یہودی حکام کی طرف سے صحابہ کرام کی قبروں کی مبینہ بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت باب الرحمۃ قبرستان اور وہاں پرموجود مسلمانوں کی بزرگ ہستیوں کی قبروں کی بے حرمتی کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ باب الرحمۃ قبرستان فلسطین کے قدیم ترین قبرستانوں میں سے ایک ہے جس میں 1400 سال پرانی قبریں موجود ہیں۔ اس قبرستان کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس کی مٹی میں جلیل القدر صحابہ کرام، تابعین ، تبع تابعین اور بڑی تعداد میں دیگر بزرگان دین آسودہ خاک ہیں۔ یہودی شرپسندوں کی طرف سے اکثر اس قبرستان کی کھلے عام بے حرمتی کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ باب الرحمۃ قبرستان کی بے حرمتی کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ ماضی میں بھی صہیونی اشرار فوج اور پولیس کی موجودگی میں صحابہ کرام کی قبروں کی بے حرمتی کے مرتکب ہوتے رہے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی حکام کی ایک بار پھر القدس میں صحابہ کرام کی قبروں کی بے حرمتی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.