• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن میں صہیونی فوج کا کریک ڈاؤن، شہید کے اہل خانہ بھی زیرحراست

بدھ 02-11-2016
in فلسطین
0
0Pala4883
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کے روز علی الصباح کیے گئے کریک ڈاؤن کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق منگل کو صہیونی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں تلفیت کے مقام پر تلاشی کے دوران تین فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے 12 گاڑیوں کے ہمراہ رات اڑھائی بجے تلفیت پر دھاوا بولا اور سوئے ہوئے شہریوں کو زدو کوب کیا۔ صہیونی فوج نے نابلس میں البیادر، الفریز، العین، المراح اور الحارہ القدیمہ کے مقام پر گھروں میں گھس کر فلسطینی بچوں اور عورتوں کو زد و کوب کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نابلس سے اسرائیلی فوج نے تلاشی کی کارروائی کے دوران تین فلسطینیوں 29 سالہ عبدالرحمان، محمد فوزی الحاج محمد اور 29 سالہ محمود جبرالحاج محمد کو حراست میں لے لیا۔ اسرائیلی فوج نے ان فلسطینیوں کے گھر میں گھس کر توڑپھوڑ بھی کی۔

قابض فوج نے اسی علاقے میں ایک دوسرے فلسطینی 40 سالہ نبیل جبر الحاج کے بھائی احمد جبر الحاج کے گھر میں گھس کر بھی توڑپھوڑ کی۔

شمالی غرب اردن میں طوباس کے مقام پر بھی اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے طوباس سے چار شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کی شناخت مصعب ناصر دراغمہ، فائز فواز دراغمہ، ایھم یوسف دراغمہ اور عماد دراغمہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جنین شہر میں گذشتہ روز شہید ہونے والے فلسطینی محمد عبدالخالق ترکمان کے گھر پرچھاپہ مارا اور شہید کے اہل خانہ کو زدو کوب کرنے کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز ایک فدائی حملے میں شہید ہونے والے فلسطینی کے گھر پر اسرائیلی فوج نے دھاوا بولا اور گھر میں گھس کرقیمتی سامان کی توڑُپھوڑ کی۔ بعد ازاں قابض فوج نے شہید کے والد اور تین بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔ صہیونی فوج نے دھمکی دی کہ وہ جلد ہی شہید کے مکان کو بھی مسمار کردیں گے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغرب اردن میں صہیونی فوج کا کریک ڈاؤن، شہید کے اہل خانہ بھی زیرحراست
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.