• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن:فدائی حملے میں تین صہیونی فوجی زخمی، حملہ آور شہید

پیر 31-10-2016
in فلسطین
0
0Pala4871
0
SHARES
0
VIEWS

الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اتوار کی شام ایک فلسطینی نوجوان نے اپنی گاڑی کی ٹکر سے تین اسرائیلی فوجی زخمی کردیے۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک فلسطینی نوجوان نے ’’گوش عتصیون‘‘ روڈ پر بیت لحم اور الخلیل شہروں کے درمیان اپنی گاڑی سڑک پر کھڑے اسرائیلی فوجیوں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں بارڈر فورس کے تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ اس موقع پرموجود اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہری پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔ امدادی کارکنوں اور طبی عملے کو زخمی فلسطینی کے قریب جانے سے روک دیا گیا اور وہ کئی گھنٹے تک بے یارو مدد گار رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

عبرانی اخبار ’معاریو‘ کی ویب سائیٹ اور نیوز پورٹل ’’وللا‘‘ کے مطابق فلسطینی نوجوان نے الخلیل کے شمالی قصبے بیت امر میں تین اسرائیلی فوجی کچل ڈالے۔ اس موقع پر ایک فوجی نے حملہ آور فلسطینی پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔

ادھر فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 23 سالہ خلیل خالد علیان اخلیل شہید ہوگیا۔ شہید کا آبائی تعلق بیت امر قصبے سے ہے۔

واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا تھا۔ شہید فلسطینی کا جسد خاکی بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ یکم اکتوبر 2015ء سے فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ القدس کے دوران اب تک 262 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ ان میں 78 فلسطین شہداء کا تعلق الخلیل شہر سے ہے۔ فلسطینیوں کی انفرادی مزاحمتی کارروائیوں کے نتیجے میں 42 صہیونی ہلاک اور 680 زخمی ہوئے ہیں۔ فدائی حملوں میں 100 کارروائیاں گاڑیوں تلے کچلے جانے کی شکل میں کی گئیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغرب اردن:فدائی حملے میں تین صہیونی فوجی زخمی، حملہ آور شہید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.