• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج نے الخلیل کا پورا ٹاؤن ’ملٹری زون‘ قرار دیا، تمام راستے سیل

پیر 31-10-2016
in فلسطین
0
0Pala4866
0
SHARES
5
VIEWS

الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ’سعیر‘ قصبے کو ملٹری زون قرار دے کرقصبے کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کردیے ہیں۔ قصبے کے اہم مقامات پر فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جب کہ بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجی سڑکوں پر گشت کررہے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ دو روز کے دوران صہیونی فوج نے الخلیل شہر نواحی علاقے سعیر میں تلاشی کی کارروائیوں کے بعد تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کردیے ہیں۔ شہر میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ ہے۔ شہری گھروں کے اندر محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ قابض فوج نے رات بھر الخلیل میں مسلح گشت اور شہریوں کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ کئی گھروں کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل شہر کے سعیر ٹاؤن کی مکمل ناکہ بندی کررکھی ہے۔ اتوار کے روز شہری گھروں سے باہرنہیں جاسکے۔ قابض فوج اور پولیس اہلکار جگہ جگہ فلسطینیوں کو گرفتار کررہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر کو ملٹری زون قرار دے کرشہریوں کی نقل وحرکت پرمکمل پابندی عائد کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ادھر الخلیل میں السموع قصبے میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رکن پارلیمنٹ باسم زعاریر کے 21 سالہ بیٹے بلال کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوج نے الخلیل کا پورا ٹاؤن ’ملٹری زون‘ قرار دیا، تمام راستے سیل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.