• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 12 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

کویت کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے پانچ ملین ڈالر کی امداد

ہفتہ 29-10-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4846
0
SHARES
1
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) کویت کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے پانچ ملین ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کویت کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے پانچ ملین ڈالر کی امداد فراہم کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کویت کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے امداد کی فراہمی عالمی برادری کی طرف سے فلسطینی مہاجرین کے لیے ڈونر ممالک کی طرف سے کیے گئے اعلانا کا حصہ ہے۔

’اونروا‘ کے ہائی کمشنر پییر کرینپول نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں یہ جان کر نہایت خوشی اور اطمینان ہوا کہ کویت کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے پانچ ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کے لیے دل کھول کر امداد فراہم کرنی چاہیے کیونکہ عرب ممالک میں جاری خانہ جنگیوں اور شورش کے نتیجے میں چارلاکھ فلسطینی پناہ گزین بھی براہ راست یا بالواسطہ طور پر متاثر ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ سنہ 2015ء میں کویت کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے 17 ملین ڈالرکی امداد فراہم کی تھی۔ رواں سال اونروا کی طرف سے فلسطینی مہاجرین کے لیے 414 ملین ڈالرکی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.