فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق طولکرم کے فلسطینی پولیس کے ترجمان کیپٹن لوئی ارزیقات کا کہنا ہے کہ صبح قریبا ساڑھے چار بجے نامعلوم نقاب پوش افراد نے 48 سالہ بلال کامل ھرشہ کو جنین کے مغرب میں رطعمہ چوکی سے گذرتے ہوئے یرغمال بنایا۔ بلال ھرشہ کو یرغمال بنانے والے افراد کی تعداد سات تھی۔
انہوں نے اغواء کے بعد فلسطینی شہری کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس قتل کی تحقیقات کررہی ہے۔