• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی اسکول ’عرب ریڈنگ چیلنج‘ مقابلہ جیتنے میں کامیاب

منگل 25-10-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4804
0
SHARES
0
VIEWS

نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں عرب ممالک کی سطح پر ہونے والے ’عرب ریڈنگ چیلنج‘ نامی ایک مقابلے میں فلسطین کے ایک ہائی اسکول ’طلائع الامل‘ کو بھی بہترین اسکول ہونے کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں قائم طلاء الامل اسکول سمیت کئی دوسرے فلسطینی اور عرب ممالک کے اسکولوں کو Arab Reading Challenge مقابلے میں شامل کیا گیا تھا۔ اس مقابلے میں زیادہ سے زیادہ کتب کا مطالعہ کرنے اور ان کی تلخیص کرنے والے طلباء کو بھی انعامات دیے گئے۔

بچوں کے مطالعے کے حوالے سے فلسطینی اسکول کو عرب ملکوں کا سب سے بہترین اور پہلا اہم ترین اسکول قرار دیا گیا۔

دبئی کے حکمراں الشیخ محمد بن راشد اآل مکتوم نے الجزائر کے 6 سالہ بچے محمد عبداللہ فرح کو Arab Reading Challenge میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر انعام دیا۔

مقابلے میں 15 عرب ممالک کے مجموعی طور پر 35 لاکھ 90 ہزار 743 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ ان طلبہ و طالبات کا تعلق پہلی جماعت سے لے کر بارہویں جماعت تک تھا اور حتمی مرحلے سمیت پورے مقابلے میں یہ بچے دس کروڑ سے زیادہ کتابیں پڑھنے میں کامیاب رہے۔

پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے الجزائری طالب علم محمد نے مقابلے میں 20 سے زیادہ مصنفین کے 50 عنوانات کو پڑھ کر ان کی تلخیص کی۔

محمد عبداللہ فرح الجزائر کے شہر قسنطینہ میں ” زیادی بطو” پرائمری اسکول میں پہلی کلاس کا طالب علم ہے۔ وہ الجزائر کی سطح پر 6 لاکھ 10 ہزار طلبہ و طالبات پر برتری حاصل کر کے حتمی مرحلے میں پہنچا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.