• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

دحلان کے متعدد حامی رہ نماؤں کی پارٹی رکنیت منسوخ

پیر 24-10-2016
in فلسطین
0
0Pala4793
0
SHARES
3
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں گذشتہ روز تحریک فتح کے مںحرف رہنما محمد دحلان کے حامی گروپ نے ایک جلسہ منعقد کیا مگر صدر عباس کے زیرانتظام سیکیورٹی فورسز نے دحلان گروپ کی ریلی پر طاقت کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔ ادھر ایک دوسری پیش رفت میں تحریک فتح کی سینٹرل کونسل نے محمد دحلان کی حمایت کرنے والے مزید کئی رہنماؤں اور کارکنوں کی پارٹی رکنیت منسوخ کر دی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رام اللہ میں منعقدہ دحلان گروپ کے جلسہ پر عباس ملیشیا نے حملہ کر کے اس میں شریک افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ عباس ملیشیا کے ایک اہلکار نے خبر رساں ایجنسی ’وفا‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ایک غیرقانونی گروپ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس کے جلسے کو منتشر کیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رام اللہ میں ایک مںحرف ٹولے کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جو فلسطین میں بیرونی ایجنڈے کو آگے بڑھاتے ہوئے جنگ وجدل کو ہوا دینا چاہتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رام اللہ میں جلسے کے لیے متعلقہ حکام سے اجازت نہیں لی گئی تھی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز رام اللہ میں دحلان گروپ کے سیکڑوں حامی جمع تھے جہاں دحلان کے حامیوں نے جلسے سے خطاب کرنا تھا تاہم پولیس نے انہیں منتشر کردیا۔

دحلان گروپ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں عباس ملیشیا کے اہلکاروں کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی پر آمریت مسلط کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ادھر صدر محمود عباس نے ایک نئے صدارتی فرمان پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت گروپ بندی کے الزام میں تحریک فتح کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ جہاد طملی کو فتح سے نکال دیا گیا ہے۔

تحریک فتح کے کئی دوسرے رہنماؤں اور کارکنوں کی محمد دحلان کی حمایت کی پاداش میں پارٹی رکنیت منسوخ کی گئی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieدحلان کے متعدد حامی رہ نماؤں کی پارٹی رکنیت منسوخ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.