• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

زخمی فلسطینی نوجوان 9 سال بعد اسپتال میں دم توڑ گیا

جمعہ 21-10-2016
in فلسطین
0
0Pala4769
0
SHARES
1
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم المقاصد اسپتال میں زیرعلاج ایک فلسطینی شہری سنہ 2007ء میں زخمی ہونے کے بعد مسلسل نو سال تک موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد گذشتہ روز دم توڑ گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ سے تعلق رکھنےوالے فلسطینی محمود جمال جودہ کو صہیونی فوج نے 2007ء میں اس کےگھر میں گھس کر بلا وجہ گولیاں ماری تھیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا تھا۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق زخمی فلسطینی شہری کے جسم میں پیوست ہونے والی گولیاں نکالنے کے لیے کئی بار سرجری کی گئی۔ اس کے بیشتر زخم مندمل ہونے کے بجائے بگڑتے گئے، جس کے نتیجے میں وہ مسلسل بستر علالت پر رہا۔ دو روز قبل اسپتال انتظامیہ کی طرف سے بتایا گیا کہ کئی روز سے مسلسل بے ہوش رہنے کے بعد محمود جمال دم توڑ گیا ہے۔

محمود جمال کو صہیونی فوج نے 4 جنوری 2007ء کو رام اللہ میں اس کے گھر میں گھس کر گولیاں ماری تھیں۔ صہیونی فوج کی اس کارروائی کے دوران تین فلسطینی نوجوان شہید اور 19 زخمی ہو گئے تھے جب کہ چار کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieزخمی فلسطینی نوجوان 9 سال بعد اسپتال میں دم توڑ گیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.