• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی جیلوں میں دو فلسطینی اسیران کی 15 دن سے بھوک ہڑتال جاری

جمعرات 20-10-2016
in فلسطین
0
0Pala4751
0
SHARES
0
VIEWS

جنین – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج کی جانب سے انتظامی قید میں ڈالے گئے دو فلسطینی اسیران مجد ابو شملہ اور حسن ربایعہ نے بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ دونوں بھوک ہڑتالی اسیران کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے میثلون اور یعبد قصبے سے ہے اور وہ گذشتہ 15 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسیر ابو شملہ کے والد نے بدھ کے روز بتایا کہ اس کا بیٹا اسرائیل کے جزیرہ نما النقب کی جیل میں قید ہے۔ صہیونی فوج نے بھوک ہڑتال ختم کرانے کے لیے اس پر طرح طرح کے تشدد کے حربے بھی آزمائے ہیں مگر اس کے باوجود وہ بھوک ہڑتال جاری رکھنے پر پرعزم ہے۔ مجد ابو شملہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ صہیونی ریاست کے ہرطرح کا جبرو تشدد برداشت کرے گا مگر رہائی تک بھوک ہڑتال جاری رکھے گا۔

ادھر دوسری جانب فلسطینی محکمہ امور اسیران کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے قیدی مجد ابو شملہ اور حسین ربایعہ کی ہڑتال کو دو ہفتے مکمل ہوچکے ہیں۔ دونوں اسیران جزیرہ نما النقب کی جیل میں بدترین حالات میں قید تنہائی کا شکار ہیں۔

خیال رہے کہ حسین ربایعہ کو اسرائیلی فوج نے پانچ ماہ کے لیے انتظامی قید میں ڈالا تھا۔ اس نے قید میں دوسری بار توسیع کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا تھا۔ جب کہ مجد ابو شملہ کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی جس کے خلاف اس نے بھوک ہڑتال شروع کر دی تھی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی جیلوں میں دو فلسطینی اسیران کی 15 دن سے بھوک ہڑتال جاری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.