• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یونیسکو کا مسجد اقصیٰ بارے فیصلہ رکوانے کے لیے صہیونی لابی سرگرم

منگل 18-10-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4729
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کےادارہ برائے سائنس وثقافت ’یونیسکو‘ کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور دیوار براق کو مسلمانوں کے تاریخی مقامات قرار دیے جانے کے تاریخی فیصلے پرصہیونی ریاست اور عالمی صہیونی لابی سخت بے تاب اور بے قرار ہے۔ صہیونی قوتیں یونیسکو کے فیصلے کو نافذ العمل کرانے اور اس کی حتمی منظوری رکوانے کے لیے یونیسکو پر مسلسل دباؤ بڑھا رہی ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یونیسکو کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین میخائل فوربز نے جرمنی میں ایک بیان میں کہا ہے کہ جب سے یونیسکو نے مسجد اقصیٰ اور دیوار براق پریہودیوں کا دعویٰ باطل قرار دیا ہے اسرائیلی ریاست اور دنیا بھر میں سرگرم صہیونی قوتیں اس فیصلے کے عملی نفاذ رکوانے میں سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل یونیسکو کے فیصلے کی حتمی منظوری رکوانے کے لیے عالمی ادارے پر مسلسل دباؤ ڈال رہا ہے۔

عبرانی اخبار ’’معاریو‘‘ نے بھی یونیسکو کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے چیئرمین کے اس دعوے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل کی کوشش ہے کہ یونیسکو کا الاقصیٰ اور دیوار براق کے حوالےسے منظور کردہ قرارداد کے عملی نفاذ کو روکا جائے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یونیسکو کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین اور تنظیم کی ڈائریکٹر جنرل ایرینا بوکافا کا موقف ایک ہی ہے۔ دونوں نے مسجد اقصیٰ اور دیوار براق کے حوالے سے تنظیم میں منظور کرائی جانے والی قرارداد کی مخالفت کی تھی۔ یہ مخالفت یونیسکو میں اسرائیلی مندوب کرمیل شاما کے اعتراض کے بعد سامنے آئی تھی جس میں مسٹر شاما نے کہا تھا کہ مسجد اقصیٰ اور دیوار براق پر یہودیوں کا مذہبی حق باطل کرنے کا کوئی جواز نہیں۔

رپورٹ کے مطابق یونیسکو کی قرارداد کی حتمی منظٖوری کے لیے 24 فروری 2017ء کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ اسرائیل اس تاریخ کو مزید آگے لے جانا چاہتا ہے تاکہ صہیونی لابی کا اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ پر یونیسکو کا فیصلہ تبدیل کرایا جائے۔ الاقصیٰ پر مسلمانوں کا حق ساقط کیا جائے اور یہودیوں کو اس کی مذہبی ملکیت کا حق دیا جائے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.