• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

رکاوٹیں توڑ کر لاکھوں فلسطینیوں کی نماز جمعہ کے لیے قبلہ اوّل آمد

ہفتہ 15-10-2016
in فلسطین
0
0Pala4704
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) جمعہ کے روز لاکھوں فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے جگہ جگہ کھڑی کی گئی رکاوٹوں اور پابندیوں کو توڑ کر نماز جمعہ مسجد اقصیٰ میں ادا کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسجد اقصیٰ میں نمازجمعہ کی ادائیگی کے لیے فلسطینیوں کی آمد کا سلسلہ علی الصباح ہی سے شروع ہوگیا تھا۔ بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی قبلہ اوّل میں نماز جمعہ کی سعادت حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

نماز جمعہ کے موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن کو مکمل طور پر سیل کردیا تھا مگر صہیونی پابندیوں کے باوجود فلسطینیوں کی بھاری تعداد قبلہ اوّل پہنچنے میں کامیاب رہی۔ غزہ کی پٹی سے 250 فلسطینی مسجد اقصیٰ میں پہنچے۔

نماز جمعہ کی امامت اور خطابت کے فرائض ممتاز عالم دین الشیخ یوسف ابو اسنینہ نے انجام دیے۔ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غاصب صہیونی قبلہ اوّل کو مسلمانوں سے چھیننے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ قبلہ اوّل کی آزادی اور اسے پنجہ یہود سے چھڑانے کے لیے عالم اسلام کو بیدار ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ صرف فلسطینیوں کی نہیں بلکہ پوری مسلم امہ کی ہے۔ اس کا دفاع بھی عالم اسلام کی ذمہ داری ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ پورا عالم اسلام قبلہ اوّل کو پنجہ یہود سے آزاد کرانے اور بیت المقدس کو صہیونیوں کے غاصبانہ تسلط سے چھڑانے کے لیے متحد ہوجائے۔

ادھر کل جمعہ کو اسرائیلی فوج نے حسب معمول بیت المقدس اور غرب اردن میں فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کرکے فلسطینیوں کو قبلہ اوّل میں نماز جمعہ کے لیے آنے سے روک دیا تھا مگر اسرائیلی فوج اورپولیس کی طرف سے کھڑی کی گئی تمام رکاوٹوں کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی شہری مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے لیے پہنچنے میں کامیاب رہے تھے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieرکاوٹیں توڑ کر لاکھوں فلسطینیوں کی نماز جمعہ کے لیے قبلہ اوّل آمد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.