اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ اور غرب اردن کو یہودیوں کے مذہبی تہوار’’عید غفران‘‘ کی آمد کے موقع پر سیل کیا گیا ہے تاکہ اس دوران یہودی آباد کار آزادی کے ساتھ اپنی مذمی رسومات ادا کر سکیں اور مذہبی مقامات میں پہنچ سکیں۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ اور غرب اردن کو باہم ملانے والے مقامات سے بند کردیا تھا۔ جگہ جگہ اسرائیلی فوج نے ہنگامی چوکیاں قائم کر کے اندرون غرب اردن بھی فلسطینیوں کی نقل وحرکت محدود کر دی ہے۔
ادھر اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 11، 12 اور 13 اکتوبر کے دوران یہودیوں کی ‘عید غفران‘ کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
