• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی معیشت کے لیے اہم سنگ میل، روس میں فلسطینی مصنوعات ٹیکس فری قرار!

بدھ 12-10-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4665
0
SHARES
0
VIEWS

ماسکو – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) روس کی حکومت نے فلسطینی مصنوعات پر لاگو کیے گئے ٹیکس کو ختم کرتے ہوئے فلسطینی مصنوعات کے فروغ کے حوالے سے غیرمعمولی قدم اٹھایا ہے جس کے نتیجے میں روسی مارکیٹ میں فلسطینی مصنوعات کی خریدو فروخت میں اضافے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق روسی حکومت کے ایک مصدقہ ذریعے کا کہنا ہے کہ کسٹم حکام نے فلسطینی مصنوعات جس میں خوردنی تیل بھی شامل ہے پر عائد کسٹم ڈیوٹی ختم کردی ہے۔

روسی خبر رساں ادارے’ٹاس‘ کی رپورٹ کے مطابق روسی حکومت کی طرف سے فلسطینی مصنوعات پرعائد کسٹم ڈیوٹی ختم کیے جانے کے بعد فلسطینی اتھارٹی اپنی مصنوعات کو نہ صرف وفاقی جمہوریہ روس بلکہ وسطی ایشیائی ملکوں آرمینیا، بیلا روس، کازکستان اور کرغیزستان کی مارکیٹ تک پہنچانے کی اہل ہوگئی ہے۔ ان تمام ملکوں تک فلسطینی مصنوعات روسی مارکیٹ سے ہو کرگذریں گی جس کا فلسطینی معیشت کو خاطر خواہ فائدہ پہنچے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلسطینی مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی 10 اکتوبر سے اٹھا دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ اپریل میں روسی اکنامک کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایک فیصلے میں اعلان کیا تھا کہ وہ فلسطینی مصنوعات کو خصوصی حیثیت دینے کے ایک نئے منصوبے پرغور کررہے ہیں جس کے تحت فلسطینی مصنوعات کو روس میں ٹیکس فری قرار دیا جائے گا۔ ماسکو کے اس فیصلے کا فلسطینی کاروباری اور صنعتی حلقوں کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے تاہم صہیونی ریاست کے ذرائع ابلاغ نے فلسطینی مصنوعات پر ٹیکس ختم کیے جانے پر روسی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.