• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی نوجوان کے فدائی حملے میں دو صہیونی جنہم واصل، حماس کی تحسین

پیر 10-10-2016
in فلسطین
0
0Pala4652
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں کل اتوار کی شام ایک فلسطینی شہری نے فدائی حملہ کر کے دو صہیونی فوجی ہلاک کر دیے۔ صہیونی فوج کی فائرنگ سے حملہ آور بھی شہید ہو گیا۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور دیگر فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کو بیت المقدس میں فدائی حملے کو جرات مندانہ قرار دیتے ہوئے حملہ آور کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز بیت المقدس میں ایک فلسطینی شہری نے فائرنگ کر کے دو اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا تھا۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور فلسطینی شہری کو بھی اسرائیلی فوج نے جوابی کارروائی میں شہید کر دیا۔ شہید کی شناخت مصباح ابو صبیح کے نام سے کی گئی ہے جس کا تعلق بیت المقدس سے بتایا جاتا ہے۔ ابو صبیح اسرائیلی فوج کو مطلوب تھا اور گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے اس کے اہل خانہ کو الٹی اس کی اسرائیلی پولیس کو حوالگی کا الٹی میٹم دے رکھا تھا۔

دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور دیگر فلسطینی مزاحمت تنظیموں نے بیت المقدس میں اسرائیلی فوج پر فدائی حملے کو غیور نوجوان کا جرات مندانہ اقدام قرار دیا۔ حماس کے ترجمان ابو زھری نے کہا کہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی نوجوان کا فدائی حملہ فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاستی جرائم کا فطری رد عمل ہے۔ حماس شہید فلسطینی فدائی حملہ آور کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس کی کارروائی کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.