• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 26 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نامعلوم افراد اسرائیلی فوجی کیمپ سے اسلحہ لوٹ کر بہ حفاظت فرار

پیر 10-10-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4646
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ شہر بیت لید میں قائم ایک اسرائیلی فوجی کیمپ میں نامعلوم افراد نے گھس کر بھاری مقدار میں اسلحہ لوٹ لیا اور بہ حفاظت فرار ہو گئے۔ کیمپ سے اسلحہ کی چوری کی اس واردات پرصہیونی فوج کو کانوں کان خبرتک نہ ہوئی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ حال ہی میں بیت لید کے مقام پر واقع ایک فوجی اڈے سے چار نامعلوم افراد نے گھس کر اسلحہ لوٹا اور بہ حفاظت فرار ہو گئے۔ اس کارروائی کی فوج کو کانوں کان خبر تک نہیں ہو سکی۔ فوجی ذریعے کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سطح پر اسلحہ چوری کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلحہ چوری کی واردات پیادہ ایلیٹ یونٹ کے کیمپ 35 میں ہوئی۔ چار افراد مختلف طریقوں سے کیمپ میں داخل ہوئے۔ پہلے ایک شخص رینگتے ہوئے کیمپ میں داخل ہوا۔ اس کے بعد ایک مشتبہ چور موٹرسائیکل پر آیا جب کہ دو افراد کار پرکیمپ میں داخل ہوئے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا اسلحہ چوری کرنے والے افراد فلسطینی تھے یا یہودی آباد کاروں نے یہ کارروائی کی ہے۔ چاروں افراد کارروائی کے بعد موقع سے فرار ہو گئے اور جاتے ہوئے ساتھ بڑی مقدار میں اسلحہ بھی لے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوجی کیمپوں میں اسلحہ چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نیا نہیں۔ سنہ 2009ء میں کیمپوں سے 122 ہتھیار، 2010ء میں 116، 2011ء میں 55، 2012ء میں 89اور سنہ 2013ء میں 60 ہتھیار چوری ہوئے ہیں۔ چوری ہونے والے اسلحہ میں M16 رائفلیں بھی شامل ہیں۔ ایک رائیفل کی قیمت 1 لاکھ شیکل کے برابر ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.