فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’’زرفانی شمعون‘‘ نامی ایک تعمیراتی کمپنی کی طرف سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ جبل ابو غنیم اور ھارحوماہ کالونیوں میں یہودی آباد کاروں کی رہائش کے لیے مزید ڈیڑھ سو کے قریب فلیٹس کی تیاری کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مزید ایک سو بیالیس مکانات کی تعمیر کے لیے بیت المقدس کا 45 دونم رقبہ مختص کیا گیا ہے۔ ان میں تین عمارتیں نو نو منزلہ تعمیر کی جائیں گی اور ان میں یہودیوں کو رہائش فراہم کرنے کا سلسلہ 2018ء میں شروع ہوگا اور 2019ء میں مکمل کرلیا جائے گا۔
اخبار نے اسرائیلی بلدیہ کی پلاننگ کمیٹی کے چیئرمین میئر ترجمان کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل بیت المقدس میں جہاں ضرورت پڑی مکانات کی تعمیر جاری رکھے گا۔
رپورٹ کے مطابق بیت المقدس جلد ہی اسرائیل کے بڑے کمرشل مقامات اور ٹریڈ سینٹر میں تبدیل ہونے جا رہا ہے۔ بیت المقدس میں سرکاری دفاتر کی منتقلی کے ساتھ ساتھ بڑے بڑی کمپنیوں کو وہاں لانے کے ساتھ ساتھ شاپنگ مال بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔
