غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں آٹھ سال پیشتر غزہ کے علاقے میں زخمی ہونے والا فلسطینی آج اتوار کو علی الصباح جام شہادت نوش کرگیا۔43 سالہ شہید احمد اکرم نبھان کا تعلق غزہ کی پٹی سے ہے اور وہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ساتھ وابستہ تھا۔ سنہ 2008ء میں غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران وہ زخمی ہوگیا تھا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شہید نبھان سنہ 2008ء کی جنگ میں دونوں ٹانگوں سے معذورہوگیا تھا جب کہ اس کے جسم کے دیگر حصوں پربھی گہرے زخم آئے تھے۔
اس دوران اکرم نبھان کی متعدد بار سرجری کی گئی اور اس کے زخموں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی گئی مگر اس کی صحت دن بہ دن بگڑتی چلی گئی اور آخر کار آج اتوار کو علی الصباح اسپتال میں دم توڑ گیا۔
