غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) غزہ پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے دھمکی آمیز اقدامات کے بعد اس حکومت کے جاسوسی طیاروں نے غزہ پر نیچی پروازیں کی ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت کے جاسوسی طیاروں نے اتوار کا دن شروع ہوتے ہی غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر نیچی پروازوں کا آغاز کردیا۔اسرائیلی فوجیوں نے بھی اتوار کے دن مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ میں ایک گھر پر دھاوا بول کر ایک فلسطینی کو اغوا کر لیا۔
فلسطینی قیدیوں کے اسٹیڈیز سینٹر نے بدھ کے دن ایک رپورٹ میں کہا کہ صیہونی فوجیوں نے صرف ستمبر کے مہینے میں فلسطین کے مختلف شہروں اور دیہاتوں پر حملہ کر کے کم از کم چار سو پچاس فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سات ہزار سے زیادہ فلسطینی اس وقت صیہونی حکومت کی بائیس جیلوں میں قید ہیں۔ جن میں سڑسٹھ خواتین، چار سو بچے اور فلسطینی پارلیمنٹ کے چھ اراکین شامل ہیں۔
