فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بیروت میں موجود جماعت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ زیاد حسن کی قیادت میں حماس کے ایک نمائندہ وفد نے خصوصی دعوت پر انڈونیشیا کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کی۔ وفد میں حماس کے شعبہ اطلاعات کے انچارج عبدالمجید العوض اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ بیروت میں وینسیا ہوٹل میں ہونے والی اس تقریب میں شریک انڈونیشیا کے سفیر سمیت دیگر رہنماؤں نے حماس قائدین کا پرتپاک استقبال کیا۔
حماس کے وفد نے انڈونیشیا کے سفیر احمد خمیدی کو قومی دن کے موقع پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نےکہا کہ فلسطینی قوم اور حماس انڈونیشیا کے قومی دن کے موقع پر پوری انڈونیشین قوم کو مبارک باد پیش کرتی ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے۔
