• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 28 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اردن میں گرفتار بزرگ فلسطینی رہ نما 36 دن کے بعد باعزت رہا

جمعہ 07-10-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4327
0
SHARES
0
VIEWS

عمان – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اردن کی سیکیورٹی فورسز نے ایک ماہ سے زائد عرصے سے زیرحراست فلسطینی رہنما اور تنظیم آزادی فلسطین کے سابق رکن غازی الحسینی کو باعزت رہا کردیا ہے۔ غازی الحسینی شہید فلسطینی لیڈر عبدالقادر الحسینی کے صاحبزادے اور یاسر عرفات مرحوم کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ انہیں اردنی پولیس نے 36 دن قبل عمان سے حراست میں لیا تھا۔ خرابی صحت اور عمر رسیدگی کے باوجود انہیں ایک ماہ سے زائد دنوں تک قید میں رکھا گیا اور آخر کار انہیں باعزت رہا کردیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غازی الحسینی کے اہل خانہ کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ 75 سالہ بزرگ فلسطینی لیڈر کی رہائی خرابی صحت کی وجہ سے عمل میں لائی گئی ہے۔ الحسینی خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اردنی حکام غازی الحسینی پر کوئی الزام عائد نہیں کرسکے۔ ان کی مسلسل خرابی صحت کی بناء پرانہیں باعزت رہا کردیا گیا ہے۔

قبل ازیں غازی الحسینی کی صاحبزادی نے بتایا کہ سیکیورٹی اہلکار عمان میں واقع ان کی رہائش گاہ پرآئے تھے اور انہوں نے الحسینی کی رہائی کی خبر دی تھی۔ اس سے قبل ایک ماہ پیشتر اردنی پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کر تلاشی کے بعد ان کے والد کو حراست میں لے لیا تھا۔

خیال رہے کہ غازی الحسینی کا شمار فلسطین کے سرکردہ سیاسی رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ وہ تحریک فتح سے وابستہ رہنے کے ساتھ ساتھ سرکاری طور پر بریگیڈیئر جنرل کے عہدے تک پہنچے تھے۔ ان کے ایک بھائی فیصل الحسینی تحریک فتح کی سینٹرل کمیٹی کے سابق رکن تھے جنہیں صہیونی فوج نے شہید کردیا تھا۔

خود غازی الجسینی موجودہ فلسطینی صدر محمود عباس کے مخالفین میں شمار ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے فلسطین داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.