• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج نے بندوق کی نوک پر فلسطینی سے اس کا مکان مسمار کرادیا

بدھ 05-10-2016
in فلسطین
0
0Pala4586
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے ایک فلسطینی شہری سے بندوق کی نوک پراس کا مکان اسی کے ہاتھوں سے مسمار کردیا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے اسرائیلی فوج کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ریاستی جبر کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز صہیونی فوجیوں نے پرانے بیت المقدس میں 43 سالہ شہری سامر دکیک کے گھر پر چھاپہ مارا اور کہا کہ اسرائیلی بلدیہ نے اسے دو ماہ قبل مکان خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا مگر اس نے مکان خالی نہیں کیا ہے۔ اس نے یہ مکان بلدیہ کی اجازت کے بغیر تعمیر کیا ہے جسے مسمار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ چونکہ مقرر وقت کے اندر مکان خالی نہیں کیا گیا ہے۔ اس لیے اب اس کی مسماری بھی مالک مکان خود کرے گا۔

اس کے بعد صہیونی فوج نے نہتے فلسطینی سے بندوق کی نوک پر مکان کا ایک حصہ مسمار کردیا۔ سامر دکیک کا مکان 40 گز پرتعمیر کیا گیا جو اس کی اپنی اراضی پر تھا۔ مگر صہیونی حکام کی طرف سے کہا گیا تھا کہ مکان بلدیہ کی اجازت کے بغیر بنایا گیا ہے۔ اس لیے اسے مسمار کیا جائے گا۔

فلسطینی شہری کا کہنا ہے کہ صہیونی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا تھا کہ مکان کو ایک ماہ کے اندر اندر خالی کرے تاکہ اسے مسمار کیا جائے۔ وقت مقررہ سے کے بعد تک مکان کو نہ گرایا گیا تو مالک مکان کو 60 ہزار شیکل جرمانہ کیا جائے گا۔

مسمار کیے گئے مکان میں کے مالک نسل درنسل وہیں بستے چلےآئے ہیں۔ دکیک کے پاس پہلے ایک کمرہ، کچن اور باتھ روم پر مشتمل ایک چھوٹا سا فلیٹ تھا۔ اس نے اپنے خاندان کے افراد میں اضافے کے بعد 40 گز توسیع کرکے مزید دو کمرے تعمیر کیے تھے جنہیں صہیونی انتظامیہ نے مالک مکان ہی سے مسمار کرادیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوج نے بندوق کی نوک پر فلسطینی سے اس کا مکان مسمار کرادیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.