• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی مزاحمت کاروں کی سرنگیں اسرائیلی فوجی کی مشقوں کا ہدف

پیر 03-10-2016
in فلسطین
0
0Pala4564
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کھودی گئی سرنگیں اسرائیلی فوج کے لیے مسلسل درد سر بنی ہوئی ہیں۔ حال ہی میں اسرائیلی اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی سرنگیں اسرائیلی فوج کی جنگی مشقوں کا اہم ترین ہدف ہیں۔ سرنگوں کو ناکارہ بنانے اور ان سے نمٹنے کے لیے فوجی مشقوں کا سلسلہ جاری ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ ہفتے کئی روز تک مقبوضہ فلسطین میں جاری رہنے والی فوجی مشقوں میں بھی فلسطینی مزاحمت کاروں کی سرنگوں سے نمٹنے کے لیے مشقیں کی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فوج نے ماضی کی نسبت حالیہ عرصے کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کی زیرزمین سرنگوں کے معاملے کو زیادہ سنجیدگی سے لیا ہے۔ جنگی مشقوں میں بھی فلسطینی مزاحمت کاروں کی سرنگوں کو خاص ہدف کے تحت لیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کے سیکیورٹی ادارے تسلیم کرتے ہیں کہ غزہ کی پٹی کی سرحد اور غزہ کے اندر جگہ جگہ کھودی گئی سرنگیں اسرائیلی فوج کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ کسی بھی جنگ کی صورت میں یہ سرنگیں فوجی بنکروں کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی سرنگوں کو ناکارہ بنانے اور وہاں پرکام سے روکنے کے لیے مختلف جنگی حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ فوج کا کہنا ہے کہ زیرزمین تاریک اور گرم سرنگوں میں آکسیجن کی قلت کے ہوتے ہوئے وہاں زیادہ دیر کسی شخص کا قیام ممکن نہیں۔ فوج سرنگوں میں موجود مزاحمت کاروں کو وہاں سے نکالنے کے لیے ان سرنگوں میں دھواں بھرنے پرغور کررہی ہے۔ اس کے علاوہ غزہ کی سرحد پر قائم سرنگوں کو ختم کرنے کے لیے پانی چھوڑنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی کے مزاحمت کار صہیونی فوج کے خلاف اپنی دفاعی تیاریوں میں سرنگوں کو ایک اہم جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ غزہ اور جنوبی فلسطینی شہروں کے درمیان آمد روفت کے لیے بھی زیرزمین سرنگوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جب سے غزہ کی پٹی پر اسرائیل نے معاشی پابندیاں عائد کی ہیں سرنگوں کی کھدائی کا سلسلہ بڑھ چکا ہے۔ اگرچہ غزہ کی سرنگوں کے خلاف مصری فوج بھی ایک طویل اور خوفناک مہم چلا چکی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.