مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران شہر کے مشرقی قصبے سلوان سے دو فلسطینی سگے بھائیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز اسرائیلی فوجیوں کی بڑی تعداد نے سلوان قصبے میں عین الوزہ کالونی میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا۔ تلاشی کی مہم کے دوران دو سگے بھائیوں 23 سالہ زیاد اور 20 سالہ فواد کو حراست میں لینے کے بعد ایک فوجی جیپ میں ڈالا اور کسی نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔یحیٰ سنوار کا عرب مزاکرات کاروں کو پیغام
(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ پر امریکی و اسرائیلی جارحیت جاری ہے۔ نو ماہ میں پچاس...
Read more