• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

برطانوی لیبرپارٹی کے سربراہ کا فلسطین پراسرائیلی قبضہ ختم کرنےکا مطالبہ

جمعہ 30-09-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4540
0
SHARES
0
VIEWS

لندن – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) برطانیہ کی ایک بڑی سیاسی جماعت لیبر پارٹی کے نو منتخب سربراہ جیرمی کوربین نے فلسطین پر اسرائیل کا قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جلد از جلد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لندن میں ’ لیبر پارٹی کے تحت فرینڈف آف فلسطین‘ گروپ کے زیراہتمام منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جیرمی کوربین کا کہنا تھا کہ فلسطین پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ جلد از جلد ختم ہونا چاہیے۔ جب تک فلسطینی ریاست کا قیام عمل نہیں لایا جاتا اس وقت تک مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی تمام رائیں مسدود رہیں گی اور دیر پا امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

لیبرپارٹی کے اسرائیل مخالف سربراہ نے فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ہونے والی سفارتی اور سیاسی مساعی کا خیر مقدم کیا مگر ساتھ ہی کیا کہ جس رفتار سے فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کوششیں جاری ہیں وہ کافی نہیں۔ اسرائیل کو فلسطینی علاقوں پر اپنا ناجائز قبضہ چھوڑنا ہوگا۔ فلسطینیوں کو ان کے بنیادی حقوق بہ شمول حق خود ارادیت دینا ہوگا۔

خیال رہے کہ جیرمی کوربین کو حال ہی میں لیبر پارٹی نے اپنا نیا سربراہ منتخب کیا تھا۔ جمعرات کو لندن میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں بھی انہوں نے مسئلہ فلسطین کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کئی عشرے گذار دیے اور میں فلسطینیوں کے حقوق کے لیے ہونے والی مہمات میں شریک رہا ہوں۔ آج میں ایک بار پھر مطالبہ کرتا ہوں کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کا ناجائز تسلط ختم کیا جائے ورنہ مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کی تمام کوششیں رائیگاں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے مسائل کا حل مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل میں مضمر ہے۔ برطانوی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے پارلیمان میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کیے جانے کے حوالے سے ریفرنڈم کرایا۔

ادھر فلسطین۔ یورپ رابطہ گروپ کے چیئرمین زاھر بیراوی نے برطانوی لیبر پارٹی کے سربراہ کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جیرمی کوربین کے دوبارہ لیبر پارٹی کے سربراہ کی حیثیت سے انتخاب سے مسئلہ فلسطین کو برطانیہ میں اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبرطانوی لیبرپارٹی کے سربراہ کا فلسطین پراسرائیلی قبضہ ختم کرنےکا مطالبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.