• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کے دو جدید میزائلوں کی رونمائی

منگل 27-09-2016
in حماس
0
0Pala4504
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے دو جدید میزائلوں کی رونمائی کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی عوام کی مزاحمتی کمیٹیوں کی فوجی شاخ ناصر صلاح الدین کے ترجمان ابوعطایا نے بتایا ہے کہ حماس نے اپنے دو جدید مزائلوں کی رونمائی کی ہے جو دشمن کے ٹھکانوں کو بری طرح تباہ کرنے کی توانائی رکھتے ہیں۔ ناصرصلاح الدین بریگیڈ کے ترجمان ابوعطایا نے حماس کے دونوں میزائلوں کے بارے میں، جن کے نام ابوعطایا اور خالد ہیں، یہ نہیں بتایا کہ وہ کتنے فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ یہ میزائل صیہونی دشمن کی جارحیت کے مقابلے میں اعلی ترین دفاعی قوت کے حامل ہونے کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے سبھی اداروں اور حساس و اسٹریٹیجک تنصیبات کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

فلسطین کی عوامی مزاحتمی کمیٹیوں کی فوجی شاخ کے ترجمان ابوعطایا نے صیہونی دشمن کے مقابلے میں استقامت جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ استقامتی تحریک، مسئلہ فلسطین کو نابود کرنے کی دشمن کی سازشوں کے مقابلے میں ایک مضبوط قلعہ ثابت ہو گی۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فوج پہلے ہی اعتراف کر چکی ہے کہ حماس کی فوجی اور دفاعی طاقت میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ حماس نے غزہ کا محاصرہ رہنے کے سبب میزائلی پروگرام کو آگے بڑھانے اور میزائل تیار کرنے کے تعلق سے ضروری ساز و سامان تک دسترسی حاصل نہ کرسکنے کے باوجود اپنے میزائل پروگرام کو کافی آگے بڑھا لیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت نے جولائی اور اگست دو ہزار چودہ کی پچاس روزہ جنگ میں فلسطینی مجاہدین سے شکست کھانے کے بعد پسپائی اختیار کی تھی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieحماس کے دو جدید میزائلوں کی رونمائی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.