• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 26 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی شرپسندوں نے زیرتعمیر فلسطینی مکان نذرآتش کر ڈالا

منگل 27-09-2016
in فلسطین
0
0Pala4496
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ مغربی کنارا – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) یہودی آباد کاروں نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےشمالی شہرنابلس میں ایک زیرتعمیر مکان کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں زیرتعمیر عمارت جل کر خاکستر ہوگئی۔ دوسری جانب کل سوموار کو صہیونی فوج نے غرب اردن اور بیت المقدس میں وحشیانی کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھا جس میں کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نابلس میں بورین کے مقام پر ایک زیرتعمیر عمارت پر یہودی اشرار نے آتش گیر مواد چھڑکا، جس کے نتیجے میں مکان جل کر خاکستر ہوگیا۔

مقامی فلسطینی شہری دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں رات 11:53 پر بورین کے مقام پر ایک مکان میں آتش زدگی کی اطلاع ملی۔ امدادی کارکن جائے وقوعہ پر پہنچے تو آگ نے چاروں اطراف سے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ آگ پر قابو پانے کے عمل کے دوران زیرتعمیر عمارت کا بیشتر حصہ اور اس میں لکڑی جل کر خاکستر ہو گئی۔

ادھر نابلس میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کی کارروائیوں کے دوران العین پناہ گزین کیمپ سے مراسیل الصوالحی نامی شہری کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوجیوں نے نابلس میں عصیرہ اور العین کیمپوں پر چھاپے مارے اور نہتے فلسطینیوں کو زدو کوب کیا۔ گھروں میں تلاشی کی آڑ میں لوٹ مار کی گئی۔

جنین اور الخلیل شہر میں بھی صہیونی فورسز نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.