فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی وزارت تعلیم کی طرف سے احتجاجی تحریک میں حصہ لینے والے ہزاروں اساتذہ کو انتباہی نوٹس جاری کیے ہیں۔ جن اسکولوں کے اساتذہ نے احتجاجی مظاہروں میں حصہ لیا ہے ان کے پرنسپل صاحبان کو وزارت تعلیم کے ڈاریکٹوریٹس میں طلب کرکے انہیں مظاہروں میں حصہ لینے والوں کے بارے میں سختی سے متنبہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں ہزاروں اساتذہ نے اپنے معاشی حقوق کے تحفظ، بنیادی تنخواہوں میں سالانہ اضافے، اساتذہ کے بچوں کو جامعات میں مفت داخلہ دلوانے اور ریٹائرمنٹ قوانین میں لائی گئی تبدیلیوں پرعمل درآمد کے حق میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے جن میں ہزاروں اساتذہ نے شرکت کی تھی۔ احتجاجی مظاہروں میں شرکت پر فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے کئی سرکردہ اساتذہ اور ٹیچر یونین کے عہدیداروں کو حراست میں لے کر انہیں ہراساں کیا تھا۔ اس پر اساتذہ کی احتجاجی تحریک مزید شدت اختیار کرگئی ہے۔
