غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) غزہ کا بحری محاصرہ توڑنے کے لئے سپین کے شہر بارسلونا سے سفر کا آغاز کرنے والی والی خواتین کی کشتی زیتونیہ نے اٹلی کے جزیرے سسلی تک کا سفر مکمل کر لیا ہے۔
اٹلی کی اس بندرگاہ سے بھی کئی سماجی کارکن فلوٹیلا میں شمولیت اختیار کریں گے۔ زیتونیہ میں اس وقت مختلف عرب اور مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے 13 سماجی کارکن خواتین موجود ہیں جو کہ اکتوبر کے آخر تک غزہ پہنچ جائے گا۔دریں اثناء زیتونیہ کی ساتھی کشتی امل میکانکی خرابی کی وجہ سے بارسلونا میں ہی موجود ہے۔ اس سفر کے منتظمینایک نئی کشتی کی تلاش کے لئے سرگرم ہیں۔
غزہ کے لئے خواتین سماجی کارکنان کی یہ کشتی فریڈم فلوٹیلا اتحاد کا حصہ ہے جو کہ ایک درجن سے زائد ممالک کی تنظیموں اور مہمات پر مشتمل ہے۔
