نیویارکÂ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی انتظامیہ کے صدر نے اسرائیلی مجرم حکام پر مقدمہ نہ چلائے جانے کی بنا پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر تنقید کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق محدود اختیارات کی حامل فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے جمعرات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکھترویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل، انیس سو اڑتالیس سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد ایک سواکاسی کی کہ جس میں خود مختار فلسطینی مملکت کی تشکیل پرتاکید کی گئی ہے ، خلاف ورزی کررہا ہے۔ محدود اختیارات کی حامل فلسطینی انتظامیہ کے صدر نے مزید کہا کہ افسوس کہ سلامتی کونسل ، فلسطینی زمینوں پرقبضے کے بنا پر اسرائیل کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی اپنی ذمہ داری پرعمل نہیں کرتی۔
