(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض اسرائیلی حکام نے ایک بار پھر غزہ کی واحد کمرشل کراسنگ کرم ابو سالم کراسنگ کو بند کر دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کراسنگ کے ڈائریکٹر منیر غلبان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے یہ فیصلہ اچانک اور بغیر کوئی وجہ بتائے کیا گیا ہے۔کرم ابو سالم غزہ کی واحد کمرشل کراسنگ ہے جہاں سے اشیائے خورو نوش سمیت دیگر ضروریات زندگی غزہ تک پہنچائی جاتی ہیں۔ اس کراسنگ کو عموماً جمعہ اور ہفتے کے روز اور اس کے علاوہ ہر یہودی مذہبی تہوار کے موقع پر بند کیا جاتا ہے۔
