فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے بعض علاقوں سے گرفتارکیے گئے فلسطینیوں میں اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ کے حامی بھی شامل ہیں۔ انہیں مزید تفتیش کے لیے حراستی مراکز لے جایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن کے شمالی شہرنابلس سے عبداللہ حرب عمران، سلفیت سے عمارنائف، الخلیل سے معتز محمد اخلیل، عیسیٰ محمد بحر، مہند زھئر محمود العلامی، بیت امر سے محمود عمرو، دورا سے محمد یوسف جوابرہ، العروب کیمپ سے علی محمود عمرو، مجدی الصباح، ربیع وائل کو حراست میں لیا گیا۔
مقبوضہ بیت المقدس میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 16 سالہ عبدالعزیز خالد دمدوم، پرانے شہر سے محمد ابو غزالہ، معاویہ محمود علقم، محمد عمران علقم، نزار محمد علی، مجد کیالہ، اور شعفاط کیمپ سے شہید فلسطینی ابراہیم عکاری کے بھائی منصور عکاری کو گرفتار کیا گیا۔
