• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن میں عباس ملیشیا کی غنڈہ گردی کے خلاف عوام سراپا احتجاج

اتوار 18-09-2016
in فلسطین
0
0Pala4397
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کے ساتھ یکجہتی کے لیے نکالے گئے جلوسوں پر عباس ملیشیا کی جانب سے وحشیانہ تشدد کیا گیا ہے جس کے ردعمل میں غزہ کی پٹی میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں اسلامی جہاد کے شعبہ خواتین کی جانب سے عباس ملیشیا کی غنڈہ گردی کے خلاف ایک احتجاجی جلوس نکالا جس میں خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر عباس ملیشیا کی غنڈہ گردی کے خلاف سخت الفاظ میں نعرے درج تھے۔

خواتین اور مظاہرے میں شریک دیگر شہریوں نے فلسطینی اتھارٹی اور اس کے زیرانتظام سیکیورٹی اداروں کی غںڈہ گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین اسلامی جہاد کے زیراہتمام پرامن مظاہروں کا اعلان کیا گیا تھا۔ اسلامی جہاد کی اپیل پر غرب اردن میں فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد نے اسرائیلی عقوبت خانوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا مگر اس دوران عباس ملیشیا نے پرامن مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے تھے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

عباس ملیشیا کی اس وحشیانہ کارروائی اور غنڈہ گردی کے خلاف اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور اسلامی جہاد نے بھی سخت احتجاج کیا ہے اور پرامن مظاہرین پر طاقت کا استعمال کرنے والے نام نہاد سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغرب اردن میں عباس ملیشیا کی غنڈہ گردی کے خلاف عوام سراپا احتجاج
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.